سندھ کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اس حوالے سے این ڈی ایم اے نے الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں 24 تا 28 اگست تک شدید بارش کا سسٹم متوقع ہے ،کراچی اور حیدر آباد میں تیز بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
سندھ :آسمانی بجلی گرنے سے 6افرادجاں بحق،10 زخمی
حیدرآباد میں اگلے دوگھنٹوں میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان ہے،شہری بارش کے دوران غیر ضروری سفرسے گریز کریں۔
برقی آلات کو محفوظ بنائیں اور استعمال کرتے وقت حفاظتی اقدامات کریں۔