صدر مملکت آصف زرداری نے سندھ میں متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ صوبائی، ضلعی اور بلدیاتی ادارے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہیں، شہری علاقوں خصوصاً نشیبی اور ساحلی مقامات پر پیشگی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن مزید تیز کیا جائے ، وزیراعظم
صدر زرداری کا مزید کہنا تھا کہ حب ڈیم اور دیگر آبی ذخائر میں پانی کی سطح پر مسلسل نظر رکھی جائے، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو محفوظ مقامات پر منتقلی کے انتظامات مکمل رکھے جائیں، ضلعی اور تحصیل سطح پر ریلیف مشینری اور عملہ ہمہ وقت مستعد رہے، میڈیا اور مقامی انتظامیہ عوامی آگاہی مہم میں متحرک کردار ادا کریں۔