سندھ میں بارشوں سے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری

سندھ میں بارشوں سے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری


سندھ میں 25 جون سے 25 اگست 2025 کے دوران مون سون بارشوں کے باعث مجموعی طور پر 57 افراد جاں بحق اور 78 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  تفصیلات صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ کی جاری کردہ رپورٹ میں فراہم کی گئی ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 26 مرد، 23 بچے اور 8 خواتین شامل ہیں۔

پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

سب سے زیادہ اموات کراچی کے ضلع شرقی میں رپورٹ ہوئیں جہاں 10 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ بدین اور تھرپارکر میں 8، 8 جبکہ جیکب آباد میں 5 اموات ہوئیں۔

مزید تفصیلات کے مطابق، حیدرآباد میں 4، کراچی کے اضلاع جنوبی اور کورنگی میں 3، 3، عمرکوٹ، کراچی ضلع وسطی اور ضلع ملیر میں 2، 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

لاڑکانہ، ٹنڈو محمد خان اور میرپور خاص میں بھی 2، 2 اموات رپورٹ ہوئیں۔ خیرپور، ٹنڈوالہ یار، کراچی ضلع غربی اور قمبر شہداد کوٹ میں مجموعی طور پر 4 افراد ہلاک ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بارشوں کے دوران 231 مویشی ہلاک ہوئے جبکہ 34 مکانات مکمل طورپرمنہدم اور 57 کو جزوی نقصان پہنچا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top