سندھ طاس معاہدےکو معطل کرنا آبی جنگ کے مترادف ہے، اویس لغاری

سندھ طاس معاہدےکو معطل کرنا آبی جنگ کے مترادف ہے، اویس لغاری


وفاقی وزیر سرداراویس لغاری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدےکو معطل کرنا آبی جنگ کے مترادف ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ یہ ایک بزدلانہ اور غیرقانونی اقدام ہے،پانی کا ہر قطرہ ہمارا حق ہے، ہم قانونی، سیاسی اورعالمی سطح پر پوری طاقت سےاس کا دفاع کریں گے۔

پہلگام فالس فلیگ آپریشن: پاکستان کیخلاف بھارتی سازش کھل کر سامنے آ گئی

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں معین وٹو نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کویکطرفہ ختم نہیں کرسکتا، معاہدے میں عالمی ادارے بھی شامل ہیں۔

میاں معین وٹوکا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی دباؤمیں نہیں آئے گا، کسی بھی جارحیت کاجواب مؤثراندازسے دیاجائے گا جیسے ماضی میں دیا گیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top