سندھ حکومت کا کراچی میں انتہائی مخدوش عمارتیں گرانے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا کراچی میں انتہائی مخدوش عمارتیں گرانے کا فیصلہ


کراچی: سندھ حکومت نے لیاری میں عمارت گرنے کے سانحے کے بعد کراچی میں انتہائی مخدوش قرار دی گئی 51 عمارتوں کو گرانے کا فیصلہ کر لیا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیر بلدیات سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیاری عمارت سانحہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اور کوہتائی برتنے والوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو معطل کر دیا ہے۔ اور وزیر داخلہ کو فوری طور پر ایف آئی آر کاٹ کر ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ لیاری عمارت سانحہ میں میں 27 جانوں کے ضیاع پر سب غمزدہ ہیں۔ اور دکھ کی گھڑی میں لیاری کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے کمشنر کراچی کو کمیٹی میں شامل کرتے ہوئے 2 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے این ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ کمشنر کراچی اگلے 24 گھنٹے کے اندر کراچی کی مخدوش قرار دی گئی 51 عمارتوں کی مکمل تفصیلات فراہم کریں گے۔ جس کے بعد ان عمارتوں کو گرانے کا کام فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top