کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر قائد میں رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہرکا مطلع جزوی طورپرابرآلود رہا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 25.5 اور زیادہ سے زیادہ 32.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق آئندہ تین روزتک کراچی کا موسم مرطوب اورجزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے ان دنوں کے دوران صبح اوررات میں ہلکی بارش، پھواریا بونداباندی کا امکان ہے۔
ماہرین کے مطابق سمندری ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی وجہ سے موسم میں نمی برقرار رہے گی، جس کے باعث شہریوں کوحبس کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، ادارے نے مزید بتایا کہ صوبے کے بیشترعلاقے آئندہ دنوں میں گرم اور مرطوب رہیں گے۔
دریں اثنا سندھ کے مختلف بیراجوں پرسیلابی صورتحال برقرار ہے، گڈو اورسکھربیراج پراونچے درجے جبکہ کوٹری بیراج پردرمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔
موسلادھار بارشیں ، محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کر دیا
حکام نے نشیبی علاقوں میں بسنے والے مکینوں کواحتیاطی تدابیراختیارکرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوارصورتحال سے بچا جا سکے۔