سعودی عرب میں گداگری اور مختلف جرائم میں ملوث 4 ہزار 300 پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کر دیئے گئے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت رکن قومی اسمبلی حلقہ اسلام آباد راجہ خرم نواز نے کی۔
پاکستان اور ہنگری کے درمیان ڈپلومیٹک پاسپورٹ ویزا مفت کرنے کا معاہدہ ہوا، اسحاق ڈار
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا کہ سعودی عرب نے گداگری سمیت مختلف جرائم میں ملوث 4 ہزار 300 افراد کی لسٹ بھیجی تھی، ان تمام افراد کو واپس لاکرانکے پاسپورٹ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کو آگاہ کیا کہ اراکین پارلیمنٹ کے تجویز کردہ لوگوں کو محدود پیمانے پر ممنوعہ بورکے لائسنس دیں گے۔