سعودی عرب میں بھیک مانگنے والے پاکستانیوں کی شامت آگئی

سعودی عرب میں بھیک مانگنے والے پاکستانیوں کی شامت آگئی


وزارت مذہبی امور نے بھکاریوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے بھکاریوں کو حجاز مقدس جانے سے روکنے کے لیےعمرہ پالیسی کی تیاری جاری ہے،تجویز دی گئی ہے عمرہ پر جانے سے قبل زائرین سے بھیک نہ مانگنے کا بیان حلفی لیا جائے۔

وی پی این کے استعمال کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری نہیں چل سکتی،چیئرمین پی ٹی اے

بیان حلفی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے،ٹور آپریٹر سے بھی عمرہ زائرین سے متعلق بیان حلفی لیا جائے گا،بھیک سے روکنے کے لیے گروپ کے ساتھ ہی عمرہ کیاجاسکے گا۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ بھکاری مافیا کے سبب ملکی امیج خراب ہو رہا ہے،خیال رہے سعودی حکومت پہلے ہی پاکستانی بھکاریوں کی بڑھتی تعداد پر تشویش کا اظہار کر چکی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top