سرکاری گاڑیوں کی قواعد کے خلاف استعمال کی شکایات پرمحکموں کوانتباہی نوٹسز

سرکاری گاڑیوں کی قواعد کے خلاف استعمال کی شکایات پرمحکموں کوانتباہی نوٹسز


سندھ حکومت نے سرکاری گاڑیوں کی قواعد کے خلاف استعمال کی شکایات پرمحکموں کوانتباہی نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔

انتباہی نوٹسز سندھ حکومت کے محکموں ،پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو جاری کیے گئے  ہیں جس میں سرکاری گاڑیوں سے جعلی نمبر پلیٹس، کالے گلاس اور سائرن ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر اسکولوں کیلئے نئے ایس او پیز جاری کردئیے

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 7روز میں عملدرآمد نہ ہونے پر معطلی اور محکمانہ کارروائی ہوگی،حکومتی ساکھ کو نقصان پہنچانے والی گاڑیوں کی نشاندہی کی جارہی ہے۔

تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور محکمے کے سربراہان کو جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

اسلام آباد پولیس نے آن لائن ٹیکسی ویری فی کیشن ایپ متعارف کرادی

آئی جی سندھ کو بھی پولیس افسران سے احکامات پر عمل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ، حکم عدولی پر افسران کی فوری معطلی عمل میں لائی جائے گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top