ستمبر میں 3 ارب ، 20 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں ، اسٹیٹ بینک

ستمبر میں 3 ارب ، 20 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں ، اسٹیٹ بینک


اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ستمبر 2025 کے ترسیلاتِ زر کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

رپورٹ کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ستمبر میں 3 ارب 20 کروڑ ڈالر وطن بھجوائے جو گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 11.3 فیصد زیادہ ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق مالی سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی ترسیلاتِ زر کا حجم 9 ارب 50 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے مفت ترسیلات زر بھیجنے کی سہولت

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے موصول ہوئیں جن کی مالیت 75 کروڑ 9 لاکھ ڈالر رہی۔

اس کے بعد متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 67 کروڑ 71 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 45 کروڑ 48 لاکھ  اور امریکا سے 26 کروڑ 90 لاکھ ڈالر بھجوائے گئے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top