وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا ہے کہ دنیا سے جانے والوں کو اچھے الفاظ میں یاد کیا جاتا ہے،ہم سب کو اپنی غلطیوں کا ادراک کرنا چاہئے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں ایسا وقت آ گیا ہے کہ ایک دوسرے سے ملنے سے ڈر لگتا ہے،سیاستدانوں نے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنا ختم کر دیا۔
سمندری طوفان فلورس برطانیہ سے ٹکرا گیا
شہباز شریف جب اپوزیشن لیڈر تھے اس وقت بھی ہاتھ بڑھایا ،وزیراعظم نے آج بھی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی، نفرت میں اتنا آگے چلے گئے آج ایک ساتھ بیٹھ بھی نہیں سکتے۔
خواجہ آصف نے ٹھیک کہا ہم نے سیاست میں بہت نفرتیں پیدا کر دی ہیں،ہم بھی نعرے لگاتے اور پیپر پھاڑتے رہے مگر انہوں نے ریکارڈ توڑ دیئے،یہ نظام آپس میں مل بیٹھنے سے ٹھیک ہوگا۔
جب تک اپنی غلطیوں کا اعتراف نہیں کرینگے،معاملات آگے نہیں بڑھیں گے،ہم ایک دوسرے کے گریبان پکڑیں گے اور بات نہیں کریں گے تو معاملات ایسے ہی چلتے رہیں گے۔ سیاست میں رواداری کا فروغ چاہتے ہیں۔
راولپنڈی میں 7 دنوں کیلئے دفعہ 144 نافذ
انہوں نے مزید کہا کہ اربعین زائرین کے بذریعہ سڑک سفر پرپابندی مستقل نہیں کچھ ہفتوں یا دنوں کیلئے ہے،سیکیورٹی کی صورتحال بہتر کرنے کے بعد یہ پابندی ہٹائی جائے گی۔
زائرین کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہم اپنی ذمہ داریوں سےآگاہ ہیں۔