سانحہ سوات،صوبائی انسپکشن ٹیم کی تحقیقات جاری

سانحہ سوات،صوبائی انسپکشن ٹیم کی تحقیقات جاری


سانحہ سوات سےمتعلق صوبائی انسپکشن ٹیم کی تحقیقات جاری ہیں،انسپکشن ٹیم نےمعطل6 افسران کےبیانات قلمبند کرلئے۔

ذرائع کے مطابق سابق ڈپٹی کمشنرسوات،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،2اسسٹنٹ کمشنرزکےبیانات قلمبند کئے گئے ہیں،ضلعی ریسکیو افسرسمیت ٹی ایم او کےبیانات بھی قلمبند کرلئے گئے۔

پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کے کیس میں 12ججز کےدستخط شدہ حکمنامہ جاری کرنے کا مطالبہ

ذمہ دار افسران سےبروقت امدادی ٹیمیں نہ پہنچنے کےحوالےسےسوالات کیےگئے،کمیٹی نےریسکیوڈیپارٹمنٹ کوموصول ہونےوالی کالزکی تفصیلات بھی حاصل کرلیں۔

معطل ضلعی ریسکیوافسرکے مطابق پہلی کال موصول ہونے کے19منٹ بعد ٹیم پہنچی، کچرے کی گاڑی میں تابوت لانے پرمعطل ٹی ایم اوکی سرزنش کی گئی۔

بجلی بلوں سے صوبائی الیکٹرسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ

صوبائی انسپکشن ٹیم نے جائے حادثہ پر موجود عام شہریوں کے بیانات بھی ریکارڈ کئے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top