سامعہ حجاب اغوا کیس کا ڈراپ سین

سامعہ حجاب اغوا کیس کا ڈراپ سین


اغوا اور دھمکیاں دینے کے معاملے میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے ملزم حسن زاہد کیخلاف کیس واپس لے لیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں مقدمے کی سماعت ہوئی ،اس موقع پر عدالتی عملے نے میڈیا نمائندگان کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا اور کہا کہ یہ جج صاحب کا حکم ہے۔

کارروائی کے دوران سامعہ حجاب عدالت پیش ہوئیں اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ جج عامر ضیاء نے استفسار کیا کہ کیا آپ کا معاملہ حل ہوگیا ہے؟ جس پر سامعہ حجاب نے جواب دیا کہ جی ہمارا معاملہ طے پا گیا ہے۔ جج نے پوچھا کہ کیا آپ کیس کی مزید پیروی کرنا چاہتی ہیں؟ اس پر سامعہ حجاب نے کہا کہ میں اپنا کیس واپس لیتی ہوں۔

سونے کی فی تولہ قیمت 3لاکھ 86ہزار300 روپےپر مستحکم

سامعہ حجاب نے مزید کہا کہ ملزم کی ضمانت منظور ہونے اور اس کے بری ہونے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ بعد ازاں عدالت نے ملزم حسن زاہد کی ضمانت منظور کرلی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top