سابق رکن قومی اسمبلی روشن خان جونیجو انتقال کر گئے

سابق رکن قومی اسمبلی روشن خان جونیجو انتقال کر گئے


سینیئر سیاستدان اور سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجو انتقال کر گئے ۔مرحوم رکن قومی اسمبلی صلاح الدین جونیجو کے والد تھے۔

سابق ایم این اے روشن الدین جونیجو کا تعلق سانگھڑ سے تھا اور ان کی پیپلز پارٹی سے دیرینہ وابستگی تھی۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین جونیجو کے والد سابق رکن قومی اسمبلی روشن جونیجو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین جونیجو اور اُن کے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں،اُن کا بچھڑ جانا ناقابلِ تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔

غم اور دکھ کی اس گھڑی میں صلاح الدین جونیجو اور اُن کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ سردار ایاز صادق نے روشن جونیجو کی سیاسی و سماجی خدمات پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے بھی سابق رکن قومی اسمبلی روشن الدین جونیجو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تعزیتی پیغام میں روشن الدین جونیجو کی پارٹی اور حلقے کے لیے نمایاں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کے لیے ان کی مخلصانہ وابستگی رہی۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

انہوں نے کہا کہ روشن الدین جونیجو جن لوگوں کی نمائندگی کرتے تھے ان کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے انہوں نے انتھک کوششیں کیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ روشن الدین جونیجو نے پیپلز پارٹی اور اپنے حلقے کی بہترین خدمت کی۔صدر مملکت نے دکھ کی اس گھڑی میں روشن الدین جونیجو کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top