لاہور، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں ملک بھر میں ریلوے خدمات کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں ٹرینوں کی بروقت آمد ورفت، تاخیرکی وجوہات اور کارگو ایکسپریس کی آؤٹ سورسنگ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیرِ ریلوے نے ہدایت کی کہ دسمبر تک 100 نئی کوچز سسٹم میں شامل کی جائیں تاکہ مسافروں کے لیے سہولیات میں اضافہ ہو۔
بھارت افغانوں کے ذریعے پاکستان کے خلاف دوسری پراکسی جنگ لڑ رہا ہے، خواجہ آصف
لاہور سے راولپنڈی تک ریلویے لائن میں موجود انجینئرنگ رکاوٹیں ایک ماہ کے اندرختم کرنے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے، جس سے سفری دورانیہ کم ہوگا اورٹرینوں کی رفتار میں اضافہ ہوگا اجلاس میں لاہور ڈویژن کی زمین آکشن میں ملوث چارافسران کو معطل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اسی اجلاس میں رننگ رومزکے ماڈل کی جانچ بھی کی گئی اور10 نئے کمرے بنانے کی منظوری دی گئی، جن کی تعمیر و مرمت کا کام نومبرسے شروع ہوگا۔
وفاقی وزیرنے ٹرینوں کے کمرشل مینجمنٹ کے شعبے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ اقدامات ریلوے کی مجموعی خدمات کو مزید بہتر بنائیں گے۔
یہ اقدامات مسافروں کے سفر کو آسان، محفوظ اور بروقت بنانے کے ساتھ ساتھ ریلوے کے آپریشنل معیار کو بھی بلند کریں گے۔
