ریلوے اصلاحات، تبادلوں کے اختیارات نچلی سطح پر منتقل

ریلوے اصلاحات، تبادلوں کے اختیارات نچلی سطح پر منتقل


پاکستان ریلوے میں اہم تبدیلی کے تحت محکمہ ریلوے کے تبادلوں کے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کر دیے گئے ہیں۔

گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کے تقرر و تبادلے کے اختیارات ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو تفویض کر دیے گئے ہیں۔ اب ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کے بین الڈویژن تبادلے بھی کر سکیں گے۔

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل سینیٹ سے منظور

چیف ایگزیکٹو پاکستان ریلوے عامرعلی بلوچ کی ہدایت پرنوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے  گریڈ 16 کے ملازمین کے تبادلوں کے لیے کیڈر کنٹرول ہیڈکوارٹر سے منظوری لینا ضروری ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس گریڈ 16 کے ملازمین کا اپنے ڈویژن میں تبادلہ نہیں کر سکیں گے، گریڈ 16 کے ملازمین کے تبادلے ہیڈکوارٹر کی منظوری سے مشروط ہوں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top