سکھر، روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ٹرین کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق حادثہ ہفتہ کواس وقت پیش آیا جب کنٹینرسے بھری مال گاڑی کراچی سے پنجاب جارہی تھی۔
حادثے کے باعث اپ ٹریک مکمل طورپربلاک ہو گیا، جس کے نتیجے میں کراچی سے آنے اورجانے والی متعدد ٹرینوں کی آمدورفت متاثرہوگئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ریسکیواورانجینئرنگ ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اورمرمتی کام تیزی سے جاری ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق ٹریک کی بحالی میں دوسے تین گھنٹے لگنے کا امکان ہے، جس کے بعد متاثرہ ریل ٹریفک بحال کردی جائے گی، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔
راولپنڈی اور لاہور کے درمیان چلنے والی ریل کار ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیئے گئے
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تکنیکی خرابی یا پٹڑی میں خلل کے باعث پیش آیا، خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔