کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے روز ویلٹ ہوٹل کے حوالے سے نئے پلان کی منظوری دیدی۔
روز ویلٹ ہوٹل کو ماہانہ 9 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے ، نجکاری کمیشن بورڈ نے کابینہ کمیٹی کو روزویلٹ ہوٹل کے 3 پلان منظوری کیلئے بھیجے تھے ، فنانشل ایڈوائزرنے تینوں پلان تیار کرکے کو کمیشن کے حوالے کیے۔
پی آئی اے کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع ، بولی دہندگان سے درخواستیں طلب
نجکاری کمیشن نے پہلے پلان میں ہوٹل کو فروخت کرنے ، دوسرے میں شراکت داری کے ذریعے ہوٹل کو آپریشنل کیے جانے اور تیسرے پلان میں ہوٹل کی طویل مدت کیلئے لیز پر دینے کی تجویز دی تھی۔
وزارت نجکاری کے مطابق یہ تینوں پلان آنے والی میٹنگ میں ذمہ داران کے سامنے رکھے جائیں گے ، اگلے 3 ماہ میں روز ویلٹ ہوٹل کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔