روجھان، مغویوں کی بازیابی کیلئے آپریشن، 4 افراد اور 225 بھینسیں بازیاب

روجھان، مغویوں کی بازیابی کیلئے آپریشن، 4 افراد اور 225 بھینسیں بازیاب


ضلع روجھان میں پولیس نے کچہ کےعلاقے میں مغویوں کی بازیابی کے لیے بھرپورآپریشن کیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران چارمغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے چھینی گئی 225 بھینسیں بھی واپس لے لی گئیں۔

رحیم یار خان، ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی

ڈی پی او راجن پورفاروق امجد کے مطابق آپریشن میں ضلع پولیس، ایلیٹ فورس اوردیگر سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری نے حصہ لیا جبکہ جدید ٹیکنالوجی اورمنظم حکمت عملی کے تحت کارروائی کوکامیابی سے ہمکنارکیا گیا۔

آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے تین سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا اوران کے زیراستعمال ٹھکانوں کوآگ لگا کر مسمارکردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کچہ کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top