رواں مالی سال کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 5.12 ارب ڈالر کا اضافہ

رواں مالی سال کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 5.12 ارب ڈالر کا اضافہ


اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ رواں مالی سال 2025 کے دوران ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں 5.12 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق 30 جون 2025 تک اسٹیٹ بینک کے ذخائر 14.51 ارب ڈالر تک پہنچ گئے جوجون 2024 میں 9.39 ارب ڈالر تھے۔

قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں مزید کمی کردی گئی

مرکزی بینک کے مطابق یہ اضافہ متوقع مالی وسائل کے حصول، کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری اور بیرونی مالی معاونت کی بدولت ممکن ہوا۔

اس پیش رفت سے نہ صرف ملکی معیشت میں اعتماد بحال ہوا بلکہ روپے کی قدر اور مالیاتی استحکام میں بھی بہتری آئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ذخائر میں مسلسل اضافہ ملکی معاشی استحکام اورمالی نظم و ضبط کا مظہر ہے جومستقبل میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top