روات فالٹ لائن پر سرگرمی جاری، چھوٹے زلزلے معمول کا حصہ ہیں، زلزلہ پیما مرکز

روات فالٹ لائن پر سرگرمی جاری، چھوٹے زلزلے معمول کا حصہ ہیں، زلزلہ پیما مرکز


اسلام آباد: ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز ڈاکٹر نجیب احمد نےکہا ہے کہ روات کے قریب ایک فعال فالٹ لائن موجود ہے، جس کی وجہ سے اس علاقے میں چھوٹے زلزلے آتے رہتے ہیں۔

ڈائریکٹرزلزلہ پیما مرکز ڈاکٹر حالیہ زلزلے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ زلزلہ درمیانی شدت کا تھا اوراس کے بعد آفٹر شاکس (aftershocks) کا امکان نہیں ہے۔

اسلام آباد، چکوال سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے 

ڈاکٹرنجیب نے بتایا کہ عموماً 5.5 یا اس سے زیادہ شدت کے زلزلے کی صورت میں آفٹرشاکس آتے ہیں تاہم موجودہ زلزلے کی شدت اس حد سے کم رہی، لہٰذا شہریوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادارے مسلسل فالٹ لائن کی سرگرمیوں کی نگرانی کررہے ہیں اورکسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top