رنچھوڑ لائن میں مخدوش عمارت زمین بوس، ریسکیو آپریشن جاری

رنچھوڑ لائن میں مخدوش عمارت زمین بوس، ریسکیو آپریشن جاری


کراچی، شہر کے قدیم علاقے رنچھوڑ لائن میں الشِفاء اسٹریٹ کے قریب ایک مخدوش عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پرجائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اورامدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

کراچی میں بارش کے باعث 815 فیڈرز بند

ریسکیوحکام کے مطابق اب تک ملبے سے ایک خاتون سمیت دوافراد کوزندہ نکال لیا گیا ہے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا، ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث آپریشن جاری ہے۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ عمارت انتہائی خستہ حال تھی اورحالیہ بارشوں کے بعد اس کی بنیاد مزید کمزور ہوچکی تھی، متاثرہ عمارت کے اطراف موجود دیگرعمارتوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ریسکیو ٹیموں، پولیس اورفائربریگیڈ کی نفری موقع پرموجود ہے جبکہ علاقے کوگھیرے میں لے کرمزید لوگوں کو قریب جانے سے روک دیا گیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top