رحیم یارخان،کچے کے علاقے میں پولیس پر حملہ،بڑا جانی نقصان

رحیم یارخان،کچے کے علاقے میں پولیس پر حملہ،بڑا جانی نقصان


رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے حملے میں 7پولیس اہلکار زخمی ہوئے ، قافلے میں موجود متعدد پولیس اہلکار لاپتہ بھی ہوگئے،حملے میں زخمی اورشہید اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جارہاہے۔

صدر مملکت کی پیدائشی نابینا شخص کو پنشن دینے کی ہدایت

ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑیوں پر راکٹ سے حملہ کیا ، دونوں پولیس موبائل بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں، آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے رحیم یار خان حملے سے متعلق اطلاعات لی جا رہی ہیں،پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کچے کے علاقے میں پولیس گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے کی مذمت کی اور11 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ و افسوس کا اظہارکیا۔

ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی سب میرین کیبلز میں خرابی کے باعث ہے،پی ٹی اے

محسن نقوی نے  شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اورزخمی پولیس اہلکاروں کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں،شہادت کا بلند رتبہ پانے والے پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

صدر مملکت آصف زرداری نے رحیم یار خان میں پولیس پر ڈاکوؤں کے حملے کی مذمت کی اور شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔

لاہور،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں لڑکے اور لڑکیوں کے جینز پہننے پر پابندی عائد

صدر مملکت نے کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف سخت کارروائی کی ضرورت پر زوردیا، صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے برداشت نہیں۔

انہوں نے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top