اسلام آباد: راول ڈیم میں پانی کی سطح 1750.40 فٹ تک پہنچنے کے بعد اس کے سپل ویز کھول دیئے گئے ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سپل ویزکھولنے کے باعث کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، کورنگ نالہ سے ملحقہ آبادیوں کے مکینوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیراختیار کریں اور ممکنہ خطرات سے باخبر رہیں۔
دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب، پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ
ادارے نے تمام متعلقہ سرکاری محکموں، ریسکیو ٹیموں، ضلعی انتظامیہ اورسیکیورٹی اداروں کو پیشگی طورپرالرٹ کردیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طورپرنمٹا جا سکے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پرکان نہ دھریں، سرکاری اعلانات پرعمل کریں اور کسی بھی غیرمعمولی صورتحال میں فوری طورپرمتعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔