راولپنڈی میں 8 ارب 77 کروڑ روپے کے میگا پراجیکٹس کا افتتاح

راولپنڈی میں 8 ارب 77 کروڑ روپے کے میگا پراجیکٹس کا افتتاح


راولپنڈی: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں 8 ارب 77 کروڑ روپے کے میگا پراجیکٹس کا افتتاح کر دیا۔

راولپنڈی اڈیالہ روڈ پر نواز شریف فلائی اوور، مال روڈ جی پی او چوک انڈر پاس کا افتتاح کیا گیا۔ صوبائی وزیر صہیب بھرتھ اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے منصوبوں پر بریفنگ دی۔

بریفنگ کے مطابق نواز شریف فلائی اوور اور جی پی او انڈر پاس سے روزانہ تقریباً3 لاکھ گاڑیاں گزریں گی۔ نواز شریف انٹر چینج پر سفر کرنے سے ایک گھنٹے سے زائد وقت اور لاکھوں کے پیٹرول کی بچت ہوگی۔

نواز شریف فلائی اوور کے اطراف میں 2 کلومیٹر تک سروس روڈ بھی تعمیر کی گئی ہے۔ جبکہ راولپنڈی مال روڈ پر جی پی او چوک، ٹی ایم چوک سگنل فری کوریڈور سے روزانہ 2 لاکھ سے زائد گاڑیاں گزریں گی۔ اے ایف آئی سی کے پاس عوام کی سہولت اور پیدل گزرنے والوں کیلئے انڈر پاس منصوبے میں شامل ہیں۔

بریفنگ کے مطابق جی پی او انڈر پاس پراجیکٹ میں پہلی بار جدید ترین انٹیلیجنٹ سگنل سسٹم نصب کیا گیا۔ اور مال روڈ انڈر پاس سے کشمیر روڈ کے ذریعے نیشنل ہائی وے این فائیو تک رسائی آسان ہو گی۔ جی پی او چوک انڈر پاس سے روزانہ سی ایم ایچ، ایم ایچ اور اے ایف آئی سی آنے والے مریضوں کو بھی سہولت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: ریکارڈ وقت میں منصوبے مکمل ہونا بڑی کامیابی ہے، مریم نواز

جی پی او چوک انڈر پاس سے صدر بازار، ریلوے اسٹیشن اور دیگر علاقوں کی گزرنے والی ٹریفک کو بھی آسانی ہو گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے بننے والے تمام ترقیاتی منصوبے ترجیح ہیں۔ کچہری روڈ اور مال روڈ کی ری ماڈلنگ بھی کی جائے گی۔ جبکہ انڈر پاس اور فلائی اوور راولپنڈی کی عوام کے لیے گیم چینجر ثابت ہوں گے۔ منصوبے کا آغاز راولپنڈی کی عوام کے لیے تاریخی اور خوشگوار ثابت ہو گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top