راشن کارڈ کے اجرا کا اعلان

راشن کارڈ کے اجرا کا اعلان


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ستھرا پنجاب کے ورکز کے لیے راشن کارڈ کے اجرا کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ستھرا پنجاب کے ورکز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب کے ڈیڑھ لاکھ ورکرز کو لاہور دعوت دے کر راشن کارڈ دوں گی۔ اور راشن کارڈ کے ذریعے 3 ہزار روپے ماہانہ ستھرا پنجاب کے ورکرز کو دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں جہاں جاتی ہوں ستھرا پنجاب کے ورکرز کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ اور میں اگر پولیس کی وردی پہن سکتی ہوں تو ستھرا پنجاب کی جیکٹ کیوں نہیں؟۔ ستھرا پنجاب پروگرام کی جیکٹ پہننا میرے لیے اعزاز ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے ورکرز نے شہروں اور دیہات کو صاف کر کے میرا سرفخر سے بلند کر دیا۔ سیلاب کے وقت ستھرا پنجاب کے ورکرز نے بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ اور بہت اچھا کام کیا۔ پنجاب بھر میں صفائی پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہروں اور دیہات میں صفائی پروگرام کا آغاز مثالی ہے۔ اور سیلابی صورتحال کے دوران پنجاب حکومت اور انتظامیہ نےایک ٹیم بن کر کام کیا۔ ستھرا پنجاب کے ورکرز نے سیلاب زدہ علاقوں کو چمکا کر رکھ دیا۔ اور یہ نہ سمجھیں آپ کام کر رہے ہیں اور میں آپ کو دیکھ نہیں رہی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے ورکرز نے انسانی بند بنا کر پانی کو روکا ہوا تھا۔ اور انہوں نے پنجاب کے چپے چپے کو صاف کیا۔ جب شہباز شریف کی حکومت ختم ہوتی تو صفائی کا نظام بھی ختم ہو جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں مریم نواز پنجاب کے لیے کام کرتی ہیں۔ مریم نواز پنجاب کی بات نہیں کرے گی تو اور کون کرے گا؟۔ اور آپ وہ لوگ ہیں جنہوں نے میرے خواب کو پورا کیا۔ پنجاب میں عید قربان پر 2 گھنٹے کے اندر صفائی ہو جاتی ہے۔ جبکہ پہلے عید الاضحیٰ پر کئی کئی ہفتے آلائشیں سڑکوں پر پڑی رہتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں ٹائر جلانے والے پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی

مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں پاکستان میں تباہی آئی۔ اور آج ڈیڑھ لاکھ افراد پنجاب میں صفائی کے لیے مامور ہیں۔ اب لوگ یہ نہیں کہتے کہ کوڑے والے آگئے بلکہ لوگ کہتے ہیں صفائی والے آگئے۔ ایک سال کے اندر تمام اضلاع کو اپنا سسٹم فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں۔ تاہم پنجاب کی ترقی سے جلنے والوں کے دماغ کی بھی صفائی کر رہی ہوں۔ اور مریم نواز نے پنجاب بھر میں جرم کی بھی صفائی کی ہے۔ اس وقت 20 سے 25 اضلاع میں زیرو کرائم ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top