رائٹ سائزنگ،پاکستان پوسٹ کی ایک ہزار سے زائد پوسٹیں ختم

رائٹ سائزنگ،پاکستان پوسٹ کی ایک ہزار سے زائد پوسٹیں ختم


رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت وفاقی سیکرٹری وزارت مواصلات نے پاکستان پوسٹ آفس کی 1004پوسٹیں ختم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

سیکرٹری مواصلات نےبحیثیت پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے مجاز اتھارٹی کےطور پر ان پوسٹوں کو ختم کرنے کی منظوری دی،ڈی جی پوسٹ آفس نے انہیں یہ پوسٹیں ختم کرنے کی سفارش کی تھی۔

پاکستان کی درخواست پر لاکھوں سوشل میڈیا پوسٹیں ،پیجز، یو آر ایل بلاک

وزارت مواصلات کے سیکشن افسر بختاور یوسفانی نے پوسٹوں کو ختم کرنے کی منظوری سے اے جی پی آرکو ایک مراسلہ کے ذ ریعے آگاہ کردیا ۔

مراسلے کی کاپی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ‘ جوائنٹ سیکرٹری ( اخراجات ) فنا نس ڈویژن ‘ ڈی جی پاکستان پوسٹ اور چیف فنا نس اینڈ اکاؤٹنگ افسر وزارت مواصلات کو بھیجی گئی ہے۔

امن و امان کی صورتحال، بلوچستان کے2 حلقوں پر مجوزہ پولنگ کی تاریخ تبدیل

ختم کی گئی یہ پوسٹیں گریڈ ایک سے چودہ تک کی ہیں جن میں پوسٹ مین ‘ اسسٹنٹ پوسٹ ماسٹر ‘ اسسٹنٹ چیف پوسٹ ماسٹر ‘ سپروائزر ‘ پوسٹل کلرک ‘ ہیڈ پوسٹ مین ‘ ٹاؤن انسپکٹر ‘ ہیڈ پوسٹ مین ‘ ڈیلیوری ایجنٹ ‘ کیش اوورسیئر ‘ ڈرائیور ‘ میل گارڈ ‘ پورٹرز‘ پیکر اور رنر وغیرہ شامل ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top