ذاتی رنجش کی وجہ سے مجھے اولمپکس میں نہیں بھیجا گیا، نوح دستگیر بٹ

ذاتی رنجش کی وجہ سے مجھے اولمپکس میں نہیں بھیجا گیا، نوح دستگیر بٹ


کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ نوح دستگیر بٹ نے کہا ہے کہ ذاتی رنجش کی وجہ سے انہیں پیرس اولمپکس 2024 میں نہیں بھیجا گیا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اولمپکس میں فیڈریشن کی سپورٹ نہ ملنے کا شکوہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ویٹ لفٹنگ فیڈریشن ذاتی رنجش کی وجہ سے نہیں چاہتی تھی کہ میں اولمپکس کے لیے کوالیفائی کروں۔

نوح دستگیر بٹ کا کہنا تھا کہ کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تو فیڈریشن چاہتی تھی کہ میں ان کی بڑائی بیان کرتا رہوں۔ اس سب میں ساری محنت میرے والد کی تھی، اسی لیے میں نے ہر جگہ والد کا شکریہ ادا کیا۔

پنجاب اسمبلی،ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

پاکستانی ایتھلیٹ نے مزید کہا کہ کامن ویلتھ گیمز جیتنے کے بعد انہیں سہولیات دی گئیں، اس سے پہلے کچھ نہیں دیا گیا۔

خیال رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے 2022 میں برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں 109 کلو گرام سے زیادہ وزن کے ویٹ لفٹرز کے مقابلے میں مجموعی طور پر 405 کلوگرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top