سندھ حکومت نے ہندو برادری کے تہوار کے پیش نظر 20 اکتوبر کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
صوبائی حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ہندو کمیونٹی کی تہوار دیوالی کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق 20 اکتوبر بروز پیر صوبے بھر کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
حضرت خواجہ غلام فرید کے سالانہ عرس پر چھٹی کا اعلان
واضح رہے ہندو برادری ہر سال پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں دیوالی کا تہوار مناتی ہے۔