دہشتگردوں کیخلاف بات کرنے پر علی امین گنڈاپور کی ٹانگیں کانپتی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

دہشتگردوں کیخلاف بات کرنے پر علی امین گنڈاپور کی ٹانگیں کانپتی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف بات کرنے پر علی امین گنڈا پور کی ٹانگیں کانپتی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا سے ن لیگ کے تمام عہدیداروں کی نمائندگی موجود ہے۔ کارکنان پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ اور اختیار ولی مشکل وقت میں ن لیگ کے ساتھ کھڑے رہے۔ خیبر پختونخوا کے غیور عوام نے کبھی ساتھ نہیں چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور فسطائیت کا تھا۔ لیکن ہم 28 مئی والے ہیں۔ اور کہا تھا کہ پی ٹی آئی والے بھاگ جائیں گے۔ 9 مئی والوں نے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام عالم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بلا تاخیر پاکستان کا ساتھ دے، وزیر داخلہ

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ موٹرویز کا جال خیبرپختونخوا سے گزر رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے نسل درنسل غلام ہیں۔ جبکہ ملک کے ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والوں کی خواہش پر پانی پھیر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بات کرنے پر علی امین گنڈا پور کی ٹانگیں کانپتی ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top