سرکاری حج اسکیم کے تحت دوسری قسط بروقت جمع نہ کروانے والے افراد حج پر نہیں جا سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط 3 سے 10 نومبر تک وصول کی جائے گی ، دوسری قسط بر وقت جمع نہ کروانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہو گی، وزرات مذہبی امور ان کی پہلی قسط ان کے اکاونٹ میں واپس بھیج دے گی۔
حج واجبات 14 منتخب بینکوں میں جمع کروائے جا سکیں گے۔ دوسری قسط کی مد میں ساڑھے 6 لاکھ روپے فی کس وصول کیے جائیں گے۔
پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہو گیا
ذرائع کے مطابق درخواست گزار دوسری قسط کی ادائیگی کے وقت پیکیج تبدیل کروا سکیں گے۔ قسط کی ادائیگی کے بعد حج پیکج تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
رہائشی پیکیج کے تحت ڈبل بیڈ فیملی روم منتخب کرنے والوں کو اضافی دو لاکھ روپے، ٹرپل بیڈ فیملی روم کا انتخاب کرنے والوں کو اضافی 67 ہزار روپے فی کس ادا کرنا ہوں گے۔