دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب، پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب، پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ


گوجرانوالہ، جھنگ: محکمہ انہار اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق دریائے چناب میں سیلابی صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔

ہیڈ مرالہ کے مقام پردرمیانے درجے کا سیلاب جبکہ خانکی بیراج اور ہیڈ قادرآباد پر نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے، پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، ضلعی انتظامیہ نے دریائے چناب کے قریبی علاقوں میں بسنے والے افراد کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

بارشوں کا سلسلہ 3 اگست تک جاری رہنے کا امکان، الرٹ جاری

محکمہ انہار کے مطابق گوجرانوالہ میں 9 مختلف مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

جھنگ میں بھی دریائے چناب پرپانی کی سطح میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 177,105 کیوسک اوراخراج 165,734 کیوسک جبکہ ہیڈ خانکی پرپانی کی آمد 171,094 کیوسک اوراخراج 165,734 کیوسک ہے۔

ہیڈ قادرآباد پر آمد 114,412 کیوسک جبکہ اخراج 99,412 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، ہیڈ تریموں پرپانی کی آمد 41,830 کیوسک اوراخراج 30,880 کیوسک ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top