دریائے ستلج میں سیلاب کا 27 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، چھوٹی بڑی آبادیوں کا زمینی

دریائے ستلج میں سیلاب کا 27 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، چھوٹی بڑی آبادیوں کا زمینی


دریائے ستلج میں سیلاب کا 27 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، سینکڑوں چھوٹی بڑی آبادیوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔

دریائے ستلج میں بھارتی آبی جارحیت کی انتہا ہو گئی، دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 85 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گیا، پاکپتن میں سیلاب کے باعث سینکڑوں چھوٹی بڑی آبادیوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔

سیلاب کے پیش نظرکئی دیہات کو خالی کروا لیا گیا، قصور کے علاقے میں دریائے ستلج میں سب سے بڑا سیلابی ریلا گزرا، پولیس اور انتظامیہ متحرک رہی، ڈی پی او قصور اور ڈپٹی کمشنر رات بھر تلوار چیک پوسٹ پر موجود رہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی

لاہور سے سیلاب کا خطرہ ٹل گیا ہے، قصور کے مقام پر تاریخ کا سب سے بڑا سیلابی ریلا گزرا، دریائے ستلج کے بہاؤ میں اب کمی آنا شروع ہو گئی ہے، صورتحال ابھی بھی غیر معمولی ہے، آج شام ملتان کے علاقے میں بڑا سیلابی ریلا داخل ہوگا۔

دریائے راوی، دریائے چناب اور دریائے ستلج میں سیلاب کے باعث سینکڑوں دیہات زیر آب ہیں اور پندرہ لاکھ کے قریب افراد سیلاب سے متاثر ہو ئے ہیں جبکہ اب تک 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملتان کی حدود میں آج شام تک سیلاب کا بڑا ریلا داخل ہونے کا امکان ہے، 3 لاکھ سے زائد افراد کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے، متاثرین نے کشتیاں کم ہونے اور مویشیوں کی منتقلی کے انتظامات نہ کرنے پر انتظامیہ سے شکوہ کیا ہے۔

جلالپور پیروالا کے قریب دریائے ستلج سے 50 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے، جس سے 140 دیہات متاثر ہوئے ہیں۔دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 3 ہزار کیوسک ہے، پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے ستلج میں سلیمانکی کے مقام پہ پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 38 ہزار کیوسک ہے۔

سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات بشمول کرتارپورکوبحال کیا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

دریائے چناب کا سیلابی ریلا چنیوٹ، جھنگ اور تریموں کی جانب بڑھ رہا ہے، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 11 ہزار کیوسک ہے،دریائے چناب میں خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پہ پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 70 ہزار کیوسک ہے، دریائے چناب میں قادر آباد کے مقام پرپانی کا بہاؤ 1 لاکھ 71 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 46 ہزار کیوسک جبکہ ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 78 ہزار کیوسک ہے،پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 38 ہزار کیوسک ہے،دریائے راوی میں بلوکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 99 ہزار کی کیوسک ہے،بلوکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top