دریائے راوی میں 39 سال بعد بڑا سیلابی ریلا

دریائے راوی میں 39 سال بعد بڑا سیلابی ریلا


ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے کہا ہے کہ دریائے راوی پر سیلابی صورتحال ہے،39 سال بعد بڑا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ آج رات شاہدرہ کے مقام سے بڑا ریلا گزرے گا، سیلابی ریلے سے تباہی کاخدشہ نہیں ہے، اس وقت سیلابی ریلا خانکی کے مقام سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خانکی ہیڈ ورکس سے ریلا چند گھنٹے میں گزرے گا، دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں مزید موسلادھار بارش ہونے کی پیشگوئی

عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ دریائے ستلج میں 10 روزسے اونچے درجے کا سیلاب ہے، گنڈا سنگھ میں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ کیوسک سے زائد ہے، دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 10 ہزار کیوسک ہے۔

انہوں نے کہ اکہ دریاؤں کے قریب رہائشی علاقوں سے پھنسے لوگوں کو ریسکیوکرلیا گیا، دریاؤں کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top