دانیہ شاہ اور انکے شوہرکوشادی کے ایک سال بعدولیمہ دینا مہنگا پڑ گیا

دانیہ شاہ اور انکے شوہرکوشادی کے ایک سال بعدولیمہ دینا مہنگا پڑ گیا


مرحوم ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی، دانیہ شاہ، ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔ دانیہ شاہ نے اپنی دوسری شادی حکیم شہزاد عرف “لوہا پاڑ” سے کی تھی، جنہوں نے شادی کے ایک سال بعد دھوم دھام سے ولیمہ منعقد کیا۔

ولیمہ سے ایک روز قبل ایک شاندار محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ناچ گانے کا سلسلہ رات بھر جاری رہا۔ محفل میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور پیسہ پانی کی طرح لٹایا گیا۔ اس تقریب کی ویڈیوز جب سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئیں تو عوامی سطح پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔

ذرائع کے مطابق، سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد سی سی ڈی (سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ) ملتان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد کو ولیمے کے دن طلب کرلیا، جہاں مبینہ طور پر ان کی “سافٹ ویئر اپڈیٹ” کی گئی۔

طلبی کے بعد حکیم شہزاد کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی، جس میں وہ عوام سے معافی مانگتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ، “مجھ سے غلطی ہو گئی، مجھے ایسی ویڈیو اپ لوڈ نہیں کرنی چاہیے تھی اور ایسی محفل سجانا بھی نامناسب تھا۔”

معافی نامے کی ویڈیو میں دانیہ شاہ بھی ساتھ نظر آئیں، جو تقریب کے دوران بھرپور انداز میں محفل سے لطف اندوز ہو رہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر یہ معاملہ موضوع بحث بنا ہوا ہے اور صارفین مختلف انداز میں ردعمل دے رہے ہیں۔

سائبر کرائم حکام کے مطابق معاملے کی مزید چھان بین جاری ہے اور آئندہ اس نوعیت کے واقعات پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top