دارالحکومت کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کرنے کی تجویز

دارالحکومت کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کرنے کی تجویز


لاہور: سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے تجویز دی ہے کہ دارالحکومت کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جائے۔

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ ایف بی آر میں اصلاحات نہیں لا سکا۔

انہوں نے مذہبی جماعتوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کمیونسٹوں اور نیشنلسٹوں کا شہر تھا۔ لیکن لبرل عناصر کو ختم کر کے اسے تباہ کر دیا گیا۔

شبر زیدی نے تقریب سے خطاب کے دوران تجویز دی کہ دارالحکومت کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جانا چاہیے۔

اس موقع پر مقررین نے شبر زیدی کی آٹو بائیوگرافی کو ایک ایماندار، صاف گو  اور کھرے شخص کی کتاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ شبر زیدی نے اپنی کتاب میں ملک کے معاشی اور معاشرتی ڈھانچے کی خامیوں کو اجاگر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم صرف عزت یا عوام کیلئے ریلیف مانگتے ہیں، ندیم افضل چن

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کا امکان ختم ہو گیا ہے۔ آئی ایم ایف مسائل کی جڑ ہے۔ اور ایف بی آر کے ڈھانچے میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top