خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا


خیبر پختونخوا کے پرائمری اسکولوں میں تدریسی عمل بحال ہو گیا ہے ، تدریسی عمل کی بحالی پر طلباء اور والدین نے خوشی کا اظہار کیا۔

پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اپ گریڈیشن کے مطالبے پر عمل درآمد کے لیے حکومت نے ایک ماہ کا وقت مانگا ہے۔ یہ اقدام اس بات کا اشارہ ہے کہ اساتذہ کے حقوق اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

مطالبات کے حق میں احتجاج مہنگا پڑ گیا ، کرک کے تمام 800 پرائمری اساتذہ معطل

اس سے قبل مشیرِ خزانہ کے پی کے مزمل اسلم نے کہا تھا کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی ہو گی ، اساتذہ احتجاج ضرور کریں لیکن اسکولوں میں کلاسز لینے کے بعد کریں۔

واضح رہے ٹیچرز ایسوسی ایشن کی کال پر صوبے بھر کے اسکولوں میں 4 روز تک تدریسی عمل معطل رہا۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top