چہلم امام حسینؓ کے موقع پر خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ڈبل سواری اور اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق پشاور، نوشہرہ، مردان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہاٹ، ہنگو، بنوں، کرم، لکی مروت، ڈی آئی خان اور ٹانک میں 15 اگست تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
ٹارگٹڈ آپریشن ، باجوڑ کی تحصیل ماموند میں کرفیو نافذ
محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے ، وال چاکنگ، اشتعال انگیز تقاریر اور قابل اعتراض مواد کی تشہیر، لاؤڈ اسپیکر اور گاڑیوں کے کالے شیشے کے استعمال پر بھی پابندی ہو گی ۔
اس کے علاوہ اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ ، آتش بازی اور چہلم کے جلوسوں کی گزرگاہوں کے قریب گھروں کی چھتوں پر لوگوں کی موجودگی کو بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔