خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا


خیبر پختونخوا میں کل ہونے والے سینٹ ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی امیدوار راحیلہ بی بی مسلم لیگ ن کی امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئیں۔

راحیلہ بی بی نے الیکشن سے دستبرداری کے لیے ریٹرننگ آفیسر کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر انتخاب میں ن لیگ کا ساتھ دیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ نے این اے 175 میں ضمنی انتخابات روک دیئے

صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کل ہو گا جس کے لیے اسمبلی کے جرگہ ہال کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے۔ خالی نشست پر9 امیدوار میدان میں ہیں، الیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو گا۔

یاد رہے کہ سینیٹ کی نشست پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top