خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا


خیبر پختونخوا سے پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا جس کے بعد رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 14 ہو گئی۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق رواں سال کا 14 واں پولیو کیس شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوا ہے ، پولیو ریفرنس لیبارٹری کے مطابق متاثرہ بچے کی عمر 19 ماہ ہے۔

بچوں کو انسداد پولیو کےقطرے نہ پلانے والے والدین مجرم ہیں،وفاقی وزیرصحت

این ای او سی کے مطابق رواں سال خیبر پختونخوا سے 8، سندھ 4، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک، ایک کیس سامنے آیا ہے۔

این ای او سی کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کی 11 یونین کونسلز میں جلد خصوصی ویکسینیشن مہم شروع کی جائے گی، والدین بچوں کو پولیو کی ہر مہم میں قطرے ضرور  پلوائیں۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top