خیبر پختونخوا کابینہ میں کون کون شامل ہو گا، مجوزہ نام سامنے آ گئے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کابینہ کے لیے مشاورت مکمل کرلی ہے، جس میں پرانے اور نئے چہرے شامل کیے جا رہے ہیں اور ممکنہ کابینہ ارکان کی فہرست وزیراعلیٰ اپنے ساتھ بانی چیئرمین عمران خان سے مشاورت کے لیے لے کر گئے ہیں۔
پارٹی رہنماؤں نے وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کو کابینہ میں سینئر اور تجربہ کار ارکان شامل کرنے کی تجویز دی ہے جن میں مشتاق غنی، عارف احمد زئی، تاج محمد ترند ، مینا خان آفریدی اور مزمل اسلم کے نام شامل ہیں۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پشاور ہائی کورٹ پہنچے تو انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے جا رہا ہوں، کوشش ہوگی کہ ان سے ملاقات ہو جائے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کابینہ کی جو فہرست جاری کی گئی ہے وہ جعلی ہے، کابینہ کو بانی تحریک انصاف سے مشاورت کے بعد فائنل کیا جائے گا۔
خیبر پختونخوا کابینہ کے بڑے فیصلے، دو نئے اضلاع کا قیام اور 3 ہزار اساتذہ کی بھرتی کی منظوری