پشاور، خیبر پختونخوا کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کیا گیا ہے جس کے تحت وزرا، مشیروں اور معاونین خصوصی کے محکمے تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق معاون خصوصی ارباب عاصم کومحکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا قلمدان دے دیا گیا ہے جبکہ معاون خصوصی محمد اسرارکومحکمہ آبپاشی کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
اسی طرح صوبائی وزیرایکسائزخلیق الرحمان کو محکمہ صحت کا قلمدان دے دیا گیا ہے جبکہ مشیر صحت احتشام علی کو محکمہ ایکسائزکا ذمہ داربنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیرفضل شکورکا محکمہ بھی تبدیل کردیا گیا ہے اورانہیں سیاحت کا قلمدان دیا گیا ہے، مشیر برائے سیاحت زاہد چن زیب کومحکمہ محنت کا قلمدان دیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ پختون یارکوکھیلوں کا محکمہ سونپا گیا ہے جبکہ صوبائی وزیر کھیل فخرجہان کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا نیا قلمدان مل گیا ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا بڑا اقدام، لائسنسنگ کے لئے 15 نئے ڈیسک قائم
حمید الرحمان کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد کو ترقی دے کر صوبائی وزیربنا دیا گیا ہے۔