خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی باتیں صرف چہ مگوئیاں ہیں، خواجہ آصف

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی باتیں صرف چہ مگوئیاں ہیں، خواجہ آصف


اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی باتیں چہ مگوئیاں ہیں ایسی کوئی بات نہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ہم نیوز کے پروگرام “نیوز لائن” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں میڈیا کا پارٹ بڑا غلط تھا۔ میں یہ سلسلہ ختم ہوتے ہوئے نہیں دیکھ رہا اور میں دعا گو ہوں کہ یہ کمیٹی کامیاب ہو۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں اسٹیبلشمنٹ کو گالیاں دی جاتی ہیں۔ میں پنجابی بولتا ہوں اور انجوائے کرتا ہوں۔

علی امین گنڈاپور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں علی امین گنڈاپور کے ذریعے ان کا کوئی سلسلہ بن جائے۔ فارن پالیسی میں صوبوں کا کوئی کردار نہیں ہوتا لیکن وہ اپنی آئینی حدود کو کراس کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کیلئے پب جی گیم کے استعمال کا انکشاف

خواجہ آصف نے کہا کہ گورنر راج کی باتیں صرف چہ میگوئیاں ہیں ایسی کوئی بات نہیں تاہم ہم نے ترمیم ضرور کرنی ہے لیکن کب کرنی ہے یہ مجھے معلوم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل کے اجلاس کے حوالے سے ہم کمفرٹ زون میں ہیں اور اگر ہم نے کچھ کرنا ہو گا تو اللہ خیر کرے گا۔ ہم نے نمبرز پورے کیے ہوئے ہیں اور پی ٹی آئی کے آزاد اراکین ہمارا ساتھ دیں گے تو خوش آمدید کہیں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top