خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع سے 2 نئے پولیو کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 23 ہو گئی۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق پولیو سے ٹانک اور شمالی وزیرستان میں دو بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستان سے پولیو کاخاتمہ کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے، وزیراعظم
ای ای او سی کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اعلیٰ معیار کی مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے، ملک بھر میں پولیو مہم یکم ستمبر اور جنوبی خیبر پختونخوا میں 15 ستمبر سے شروع ہو گی۔
این ای او سی کے مطابق 99 مخصوص اضلاع میں 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔