خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات اور سینیٹ جنرل نشست کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے کے 9 اضلاع میں 14 خالی نشستوں پرضمنی بلدیاتی انتخابات 19 اکتوبرکو ہوں گے۔
ان اضلاع میں پشاور، چارسدہ، شانگلہ، لوئر دیر، مالاکنڈ، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، ہری پوراورمانسہرہ شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی، ریٹرننگ افسران 22 اکتوبر کو حتمی نتائج کا اعلان کریں گے۔
دوسری جانب سینیٹ کی جنرل نشست پر انتخاب کیلئے بھی شیڈول جاری کردیا گیا ہے یہ نشست سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کے مطابق سینیٹ کا انتخاب 30 اکتوبر کو ہوگا، جبکہ اس عمل کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل کو ریٹرننگ آفیسر مقررکیا گیا ہے۔
کاغذات نامزدگی 8 اور 9 اکتوبر کو جمع کروائے جا سکیں گے جبکہ امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست 10 اکتوبر کو شائع کی جائے گی۔
کاغذات کی جانچ پڑتال 13 اکتوبر تک مکمل کی جائے گی اورمنظوری یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں 15 اکتوبر تک دائر کی جا سکیں گی۔
سعودی حکومت کا بڑا اعلان ، تمام ویزا ہولڈرز کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت
امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 18 اکتوبرکو جاری کی جائے گی جبکہ 20 اکتوبرتک امیدوارکاغذات واپس لے سکیں گے۔