خیبر پختونخوا حکومت

خیبر پختونخوا حکومت


خیبر پختونخوا حکومت نے پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کی اپ گریڈیشن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا کوئی ٹھوس پلان زیر غور نہیں ، اپ گریڈیشن کے بعد تنخواہیں ادا کرنا حکومت کیلئے مسئلہ بن جائیگا۔

خیبر پختونخوا حکومت کا انصاف فی میل ایجوکیشن کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ

ذرائع نے مزید بتایا کہ مالی مشکلات کی وجہ سے محکمہ تعلیم کے بہت سے منصوبے نامکمل ہیں، حکومت کے پاس مفت درسی کتابوں، کمیونٹی اسکولز کے اساتذہ کی تنخواہوں کیلئے فنڈز دستیاب نہیں۔

ذرائع کے مطابق صوبے کی مالی صورتحال بہتر ہونے پر اساتذہ کے مطالبے پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے ہزاروں اساتذہ نے پشاور میں چار دن دھرنا دیا تھا ، حکومت کی اپ گریڈیشن کی یقین دہانی کے بعد اساتذہ نے احتجاج ختم کیا تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top