خیبر پختونخوا حکومت

خیبر پختونخوا حکومت


خیبر پختونخوا حکومت نے آئی جی اسلام آباد کے خلاف پختونخوا ہاؤس پر حملے کی ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

ایف آئی آر کا فیصلہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کیا گیا ، کابینہ ارکان نے کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں پر آنسو گیس شیلنگ اور تشدد کیا گیا۔

بانی کی مشاورت کے بغیر پارٹی میں کوئی اختیارات استعمال نہیں کرسکتا، بیرسٹر گوہر

وزیراعلیٰ نے سیاسی صورتحال پر کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیا ، کابینہ نے الیکشن کمیشن کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کرنے کی بھی منظوری دی ۔

دوسری جانب صوبائی مشیراطلاعات بیرسٹر سیف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آباد پر پختونخوا ہاؤس پر حملے کی ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top