خیبر پختونخوا حکومت کو نوجوانوں کیلئے فنی تربیت کے پروگرامز کا اجرا

خیبر پختونخوا حکومت کو نوجوانوں کیلئے فنی تربیت کے پروگرامز کا اجرا


پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے نوجوانوں کی فنی تربیت کے لیے 4 پروگرامز کا اجرا کر دیا۔

خیبر پختونخوا میں احساس ہنر پروگرام پر اخوت مائیکرو فنانس کے ذریعے عملدرآمد کیا جائے گا۔ پروگرام کے لیے رواں مالی سال کے بجٹ میں 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے 35 ہزار سے زائد نوجوانوں کو 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔ جبکہ پراجیکٹ آئی ایف اے ڈی اور یورپین یونین کے تعاون سے شروع کیا گیا۔ دیہی علاقوں کے 60 ہزار نوجوان مرد و خواتین کو مفت ٹیکنیکل ٹریننگ دی جائے گی۔

25 ہزار پاس آؤٹ نوجوانوں کو انٹر شپ اور ملازمت کے لیے سپورٹ کی فراہمی پروگرام کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہر ایک سے بات کرنے کو تیار ہیں ، بانی پی ٹی آئی نے ہم سے استعفے نہیں مانگے ، سلمان اکرم راجہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تربیت انتہائی اہم ہے۔ اور حکومت سب کو سرکاری ملازمتیں نہیں دے سکتی۔ تاہم حکومت نجی شعبوں میں نوجوانوں کومواقع فراہم کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی آمدن میں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اور ہم اپنی آمدن بڑھا کر اپنے نوجوانوں پر سرمایہ کاری کریں گے۔ نوجوان محنت کو اپنی عادت بنائیں۔ جبکہ کامیابی کے لیے محنت کا کوئی نعم البدل نہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top