خیبر پختونخوا حکومت

خیبر پختونخوا حکومت


خیبر پختونخوا حکومت نے دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ کو مفت پلاٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پولیس، ریسکیو سمیت دیگر صوبائی محکموں کے شہدا کو مفت پلاٹس دیئے جائیں گے، پاک فوج اور ایف سی کے شہداء کے ورثاء کو بھی پلاٹس ملیں گے۔

مقبول ترین جماعت پر پابندی لگانا جعلی حکومت کی خواہش سے زیادہ کچھ نہیں، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ الاٹمنٹ کا آغازسرکاری ہاؤسنگ اسکیم میں دستیاب 500 پلاٹس سے کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ نے ہنگو، نوشہرہ، پشاور، سوات اور ایبٹ آباد میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے ورثاء کو پلاٹس دینے کا مقصد خاندانوں کی معاشی سپورٹ کرنا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top