اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی۔
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور پیپلز پارٹی کی ایک ایک خاتون نشست ختم کر دی گئی۔
جے یو آئی (ف) کی خاتون رکن بلقیس بی بی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔ جبکہ پیپلز پارٹی کی ساجدہ تبسیم اور اقلیتی رکن گرل پال کے کامیابی کے نوٹیفیکیشن بھی واپس لے لیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا، وزیر اعظم
نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کو ایک خاتون کی نشست مل گئی۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے درمیان ایک نشست پر ٹاس ہو گا۔
مسلم لیگ ن کی سیدہ ثونیا حسین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جے یو آئی اور ن لیگ کی مخصوص نشستیں 9، 9 ہو گئیں۔ جبکہ پیپلز پارٹی کی مخصوص نشستوں کی تعداد 5 ہو گئی۔ اے این پی اور پی ٹی آئی پی کے پاس ایک ایک مخصوص نشست ہے۔